کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی سے قبل دو مرتبہ بسم اللہ کہا

ٹورنٹو (سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کو پنالٹی سے قبل دو مرتبہ بسم اللہ کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا، پرتگال کی جانب سے گول رونالڈو اور ریموس نے کیے جبکہ کروشیا کی جانب سے گول پرچچ نے اسکور کیا۔ میچ میں رونالڈو نے پنالٹی کک پر گول کیا تاہم اس دوران رونالڈو کو پنالٹی لینے سے قبل دو مرتبہ بسم اللہ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button