اداکارہ ندا یاسر سیاحوں پر کیوں برس پڑیں؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ اور ٹی وی شو کی میزبان ندا یاسر نے شمالی علاقہ جات میں سیر کے لئے آنے والے سیاحوں پر کیوں برس پڑیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ ندا یاسر نے کہا کہ میں نے پہلی بار ٹریکنگ کی، روزانہ ورزش نہ کرنے والوں کیلئے ٹریکنگ بہت مشکل کام ہے، میں نے ساڑھے 4 گھنٹے ٹریکنگ کی جس میں پہاڑی پر اترنا اور چڑھنا دونوں شامل ہے، بہت خوبصورت جگہ ہے لگ رہا تھا جنت کا ایک ٹکڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت جگہ پر بہت گندگی تھی، میں لوگوں سے کہوں گی کہ اس جگہ کو ہم نے صاف رکھنا ہے، پلاسٹک کے کچرے کو دیکھ کر تکلیف ہوئی۔ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ مری میں بھی پلاسٹک کا کچرا تھا، اتنی خوبصورت جگہ اللہ تعالی نے دی ہے تو اس کی قدر کیوں نہیں کرتے؟ اگر ہم قدر نہیں کریں گے تو سیاحت کو فروغ کیسے ملے گا اور معیشت کیسے بڑھے گی؟



