پاکستان
ریاست دہشتگردی کیخلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی: صدر زرداری

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، ریاست دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے زیار ت میں فتنہ الخوارج کے پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چاروں شخصیات نے زیارت کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور 15 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کوہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز اور پولیس کی ستائش کی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، ریاست دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی۔



