پاکستان

مریم نواز نے کاہنہ جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاہنہ جیسے سانحات کی روک تھام کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام میں”اپنا گھر، محفوظ گھر” کیٹیگری متعارف کا فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں وزیر اعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ ”اپنی چھت اپنا گھر” منصوبے کے لیے 217.8ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کیلئے سود فری آسان اقساط قرض منظور کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق خستہ حال اور مخدوش گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ نئی تعمیر یا اضافی فلور بنانے کیلئے آسان اقساط پر سود فری 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اس حوالے مریم نواز نے کہاکہ مخدوش یا کمزور تعمیرات کو محفوظ اور بہتر بنانے میں پنجاب حکومت معاونت کرے گی، پنجاب حکومت کے فلیگ شپ پراجیکٹس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button