شوبز

اداکارہ جینیفر ونگٹ کی شادی ، دلہا کون؟ پتا چل گیا

برطانیہ (شوبز ڈیسک) بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جینیفر ونگٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں انہوں نے کس کے ساتھ شادی کی؟ اس حوالے سے تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اداکارہ جینیفر ونگٹ نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین William Ishmael سے شادی کی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی شادی کی تقریب16 جولائی کو برطانیہ میں ہوئی جس کو انتہائی نجی رکھا گیا جب کہ شادی کی تقریب میں صرف رشتہ داروں اور خاص دوستوں نے ہی شرکت کی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو سفید رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button