سوشل ایشوز

نیشنل سیونگز سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی مگر کتنی؟

کراچی (کھوج نیوز) حکومت نے نیشنل سیونگز سکیموں پر منافع کی شرح میں کتنی کمی کی؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

قومی بچت اسکیم سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بہبود سیونگز اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 12.96 فیصد کردیاگیا جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا12.6 فیصد ہوگا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96 کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button