چین میں روبوٹس فائٹ، دیکھنے والے حیران و دنگ رہ گئے

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں روبوٹس فائٹ کا مقابلہ کروایا گیا جس کو دیکھنے کے لئے بہت زیادہ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس کو دیکھ کر سب حیران و دنگ رہ گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین میں بڑے پیمانے پر روبوٹس پر کام کیا جارہا ہے، ریسٹورینٹ ہوں یا فیکٹریاں بلکہ اب کھیل کے میدان میں بھی روبوٹس بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں چین کے شہر شینزین میں دنیا کا پہلا ہیومنویڈ (انسانی شکل والے) روبوٹس کا ایم ایم اے مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں 2 روبوٹس کو ایک رنگ کے اندر لڑتے دیکھا گیا، ایک کا رنگ سفید تو دوسرا کالے رنگ کا روبوٹ تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسانی شکل والے روبوٹس رنگ میں زبردست مقابلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو لاتیں اور گھونسے مار رہے ہیں۔ سفید روبوٹ نے اچھلتے ہوئے مخالف روبوٹ کو اتنی زور سے لات ماری جس سے اس کی گردن ٹوٹ گئی لیکن وہ اس کے باوجود بھی لڑتا دکھائی دیا۔



