انٹرنیشنل
وزیرتعلیم کے استعفے کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا مارچ، پولیس کا لاٹھی چارج

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نوجوانوں کی سیاسی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور مرکزی وزیر تعلیم ھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیا۔ بھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ سے قبل دہلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے رہنماؤں نے وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے مطالبات پیش کیے۔



