انٹرنیشنل

بحری ناکام بندی کا اعلان، یمن کا سعودی عرب کو کرارا جواب

یمن (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی حوثی تنظیم نے سعودی عرب کی طرف سے عائد کیے گئے محاصرے کا کرارا جواب دیتے ہوئے سعودیہ کی بحریہ ناکا بندی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان انصار اللہ نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف بحری ناکا بندی کا اعلان کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر عائد کیے گئے محاصرے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حوثیوں نے سعودی عرب پر صنعا ائیرپورٹ پر فضائی حملے کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد حوثیوں نے سعودی عرب پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعوی کیا تھاکہ ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کییگئے حملوں نے پاکستان میں شدید تشویش پیدا کردی ہے اور اس نے ایران پر واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب ہماری سرخ لکیر ہے، اس پر ہونے والا کوئی بھی حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button