نگرنگرسے

پنکی منشیات کیس میں بڑا بریک تھرو، ملزمہ کا اعتراف جرم

کراچی (کھوج نیوز) انمول عرف پنکی منشیات کیس میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، گرفتار ملزملہ نے اپنا اقبال جرم کرلیا ہے جس کے بعد پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ انمول عرف کیخلاف 2018 میں درج منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے کی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے کیس کا ضمنی چالان عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایا گیا کیس میں ملزمہ کا بھائی 26 فروری 2026 کو بری ہوچکا، کیس میں ملزمہ 2018 سے مفرور تھی، مفرور ملزمہ سے متعلق پتا چلا کہ بغدادی تھانے کے قتل کیس میں گرفتار ہے، عدالت کی اجازت کے بعد ملزمہ سے جیل سے تفتیش کی گئی ہے۔

ضمنی چالان میں کہا گیا کہ ملزمہ نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ منشیات کا نیٹ ورک چلاتی ہوں اور سرغنہ ہوں، ملزمہ نے بتایا 2018 میں میسر علی، ناصر علی اور عین اللہ منشیات لے کر جارہے تھے جنہیں اختر کالونی سے پولیس نے گرفتار کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا تو پتا چلا ملزمہ کیخلاف مختلف تھانوں میں 21 مقدمات درج ہیں، دو ملزمان میسر علی اور عین اللہ مفرور ہیں، ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں 2018 میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button