پاکستان

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں اور سیلابی ریلے، 12افراد جاںبحق متعدد زخمی

پشاور (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کے پی میں طوفانی بارشوں اور ریلے سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں سے نوشہرہ، خیبر، مردان اور بونیرمیں نقصانات ہوئے جب کہ باجوڑ، چترال، لوئر دیر، ہزارہ ڈویژن ،کرم و شمالی وزیرستان میں حادثات پیش آئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں 18 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ15 گھر جزوی اور 3 گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حادثات اور نقصانات کے نتیجے میں 48گھنٹوں کے دوران صوبے میں12افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button