پاکستان

مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا پیٹرول پمپ بند کرنیکا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے تمام پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری آل پاکستان پٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ ہمارے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں، حکومت کے مجوزہ ڈیلی پرائس مکینزم کو مسترد کرتے ہیں۔ نعمان علی بٹ نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی بعد کل رات 12 بجے سے پورے پاکستان میں پیٹرول پمپ غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button