اے آئی ٹیکنالوجی سے بنا پہلا ایئر پورٹ بنا دیا گیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) ٹیکنالوجی سے دنیا کا پہلا ایسا ایئر پورٹ بنایا گیا ہے جس کو پاسپورٹ فری بنایا گیا ہے اور یہ سب کے لئے ایک حیران کن ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دبئی ائیرپورٹ میں اے آئی ٹیکنالوجی سے مسافروں کو برق رفتاری سے امیگریشن مراحل سے گزرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس نئے سسٹم کا اطلاق سب سے پہلے ستمبر 2025 میں پروازوں میں سوار ہونے والے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا مگر اب دبئی ائیرپورٹ پر دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے بھی امیگریشن کا عمل برق رفتار کر دیا گیا ہے۔
یہ نیا سسٹم اے آئی، بائیو میٹرک کیمروں اور فلائٹ ڈیٹا کو استعمال کرکے مسافروں اور سامان کی جانچ پڑتال چند سیکنڈ میں مکمل کرتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ایک وقت میں 10 مسافروں کو بیک وقت بارڈر کنٹرول سے گزرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ان مسافروں کو ریڈ کارپٹ سے سجے ٹرمینل تھری سے گزرتے ہوئے کسی قسم کے سفری دستاویزات دکھانے یا رکنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بس اب انہیں پاسپورٹ کی تفصیلات اور تصاویر کی شناخت کے لیے رجسٹریشن کو دبئی ائیرپورٹ پر آمد سے قبل مکمل کرانا ہوتا ہے۔اس سسٹم سے مسافروں کی کلیئرنگ میں 3.4 سیکنڈ لگتے ہیں۔



