واٹس ایپ ویب وریژن میں حیران کن فیچر کا اضافہ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا نے اپنی مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے ویب وریژن میں حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا ہے یہ فیچر کونسا ہے؟ تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کمپنی کی جانب سے اڈوب ایکروبیٹ سپورٹ کو واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔ اس طرح اب لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر صارفین کو پی ڈی ایف فائلز ڈان لوڈ کیے بغیر دیکھنے کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔ ابھی واٹس ایپ میں اگر آپ کو پی ڈی ایف فائل موصول ہوتی ہے تو اسے پہلے ڈیوائس میں ڈان لوڈ کرنا پڑتا ہے جس کے بعد وہ اوپن ہوتی ہے مگر اب ایسا ڈاؤن لوڈنگ کے بغیر ممکن ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ صارفین پی ڈی ایف فائل کو ایڈٹ بھی کرسکیں گے جیسے ہائی لائٹ اور annotating وغیرہ۔ میٹا کی جانب سے اس مقصد کے لیے اڈوب کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ صارفین کے لیے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔



