انٹرنیشنل

امتحانی پرچے کے لیک ہونے کا معاملہ، مودی کو ہوش آگئی، فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنیکا اعلان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں امتحانی پرچے کے لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو ہوش آگئی ہے جس کے بعد فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی فلاح اور ان کا مستقبل سب سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پرچے لیک کرنے میں ملوث افراد کو فوری اور سخت سزا یقینی بنانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ جو لوگ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے، انہیں بخشا نہیں جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button