سوشل ایشوز
میر پور کے رہائشیوں کی آخر کار 45دنوں بعد سنی گئی

میر پور (کھوج نیوز) آزاد کشمیر کے شہر میر پور کے رہائشیوں کی آخر کار 45دنوں بعد سنی گئی، میر پور شہر میں انٹرنیٹ سروس کی کب سے بند تھی؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کے گردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔



