یورپی یونین نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کردیا مگر کتنا؟

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے دیگر کمپنیوں کو دبانے کے لیے مبینہ طور پر سرچ انجن کے شعبے میں بالادستی کو استعمال کرنے پر گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے مگر کتنا ؟ تفصیل آگئی۔
یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گوگل نے غیر قانونی طور پر سرچ انجن کی بالادستی کو مسابقت ختم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس وجہ سے گوگل پر 89کروڑ یورو (ایک ارب ڈالرز) جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنا میں اضافے کا باعث بنے گا کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جوابی اقدامات کا انتباہ کیا گیا ہے اور یورپی یونین کی تجارتی پالیسیوں کو ‘نامنصفانہ’ قرار دیا ہے۔
یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے اپنی بالادست سرچ انجن کی پوزیشن کو غیر منصفانہ طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اپنی شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو زیادہ افراد تک پہنچایا ہے۔ بیان کے مطابق گوگل نے اپنی سروسز کو اوپر رکھا جبکہ حریف سرسز کو سرچ رزلٹس میں نیچے دھکیل دیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ یورپی کمیشن کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنی سروسز کے ساتھ اس طرح کے جانبدارانہ رویے کا مظاہرہ نہیں کرسکتیں اور انہیں شفاف، منصفانہ اور غیر امتیازی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے۔



