امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے ایک بار پھر ایران کو کھلی دھمکی لگا دی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے ایک بار پھر ایران کو کھلی دھمکی لگاتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سر کی ہے اس کی ایران کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مؤقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔



