انٹرنیشنل
سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے نئی شرط رکھ دی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی شرط رکھ دی ہے جس کے بعد اسرائیل میں ہلچل مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی (Abraham Accords) میں شامل ہو۔



