نگرنگرسے

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی (کھوج نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں ناصرف حبس میں بلکہ گرمی کی شدت میں بھی شدید اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں آج دن بھر کے دوران موسم گرم و مرطوب رہے گا،دن کے اوقات میں مطلع مکمل صاف لیکن تیز دھوپ کی لپیٹ میں رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک جانے امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے ، شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش والے بادل بننے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button