نگرنگرسے

رینجرز اہلکار قتل کیس، گرفتار ہونیوالا ملزم کون؟

کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کون ہے اور اس کا تعلق کس کے ساتھ ہے؟تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم ساحل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم واقعہ کے بعد بلوچستان فرار ہوگیا تھا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم پولیس افسر کا بیٹا ہے اور رینجرز اہلکار کے قتل کی وجہ ذاتی عناد نکلی، ملزم نے پوری منصوبہ بندی اور ریکی کے بعد رینجرز اہلکار کو قتل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button