کھیل
فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ نام سامنے آگیا

فرانس (سپورٹس ڈیسک) فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہے؟ اس کا تعلق کس ملک سے ہے؟ اس حوالے سے اس کا نام اور تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق زین الدین زیڈان دیدیے دیشامپ کی جگہ سنبھالیں گے، وہ2030ء ورلڈکپ کے کوالیفائنگ مرحلے تک فرانسیسی ٹیم کے ہیڈکوچ ہوں گے۔ اپنی تقرری کے حوالے سے زیڈان کا کہنا ہے کہ فرانس ٹیم کی کوچنگ میرے لیے بے حد فخر کا باعث ہے، یہ میرا خواب بھی تھا، مجھے گزشتہ 5 برسوں میں مجھے مختلف کلبوں کی کوچنگ کی کئی پیشکشیں ہوئیں لیکن میں نے سب کو مسترد کر دیا کیونکہ میں صرف فرانس کی قومی ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میں اس چیلنج کے لیے پوری طرح تیار ہوں، میں اپنی پوری صلاحیت صرف کروں گا تاکہ یہ ٹیم کامیاب ہو۔



