سوشل ایشوز
پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد میں پولیس میں بھرتی کے لئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا ہے، یہ افسوسناک واقعہ کیسے پیش آیا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ بھرتی ٹیسٹ کے لیے آنے والا 25 سالہ اسحاق دوڑ کے دوران اچانک گرکر بیہوش ہوا، اسحاق کو ایمبولینس کے ذریعے پمز اسپتال ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا، جاں بحق ہونے والے اسحاق کا تعلق سرائے نورنگ لکی مروت سے تھا۔



