ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ایک اور حیران کن فیچر کا اضافہ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں چلنے والی سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا ہے جو ایک دلچسپ فیچر بتایا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کے ویب وریژن میں آڈیو اور ویڈیو کالز سپورٹ کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکرین شیئرنگ اور ری ایکشنز سپورٹ بھی صارفین کو دستیاب ہوگی جبکہ ایک کالز ٹیب بھی ویب ورژن کا حصہ ہوگی جہاں آپ کال ہسٹری اور فیورٹ کانٹیکٹس کو دیکھ سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق واٹس ایپ ویب میں کالز کو مکمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور کسی قسم کی ٹائم لمٹ کا سامنا نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کسی کال کو ایک سے دوسری ڈیوائس پر بلاتعطل منتقل کرسکیں گے۔ یعنی موبائل ایپ سے واٹس ایپ اور واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ وغیرہ پر ایسا کیا جاسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button