مودی نے کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شریک مظاہرین کو معاف کر دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شریک تمام مظاہرین کو معاف کرنے کا اعلان کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہاکہ فرینڈز دل چاہتا ہے آپ لوگوں سے باتیں کرتا رہوں، جنتر منتر پر جو بھی ہوا وہ بھارت سمیت پوری دنیا نے دیکھا، کچھ شرارتی بچوں نے گندی گندی گلیاں دی ہیں، جو کسی بھی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتا۔بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں بچوں سے کہتا ہوں کہ بچوں آ، ہم ملک کیلئے ساتھ مل کر آگے بڑھیں، کچھ نیا سیکھیں، اپنے خوابوں کے لے کر چلیں، ملک بہت آگے بڑھ رہا ہے اور بڑھنے والا ہے آپ لوگ بھی آگے بڑھیں یہ ہی میرا خواب ہے۔
مودی کا کہنا تھا کہ میں انہیں معاف کرنا چاہتا ہوں، معاشرہ بھی میری اس بات کو تسلیم کرے، کبھی کبھی دانتوں کے نیچے ہماری زبان آجاتی ہے جس سے خون نکل آتا ہے لیکن ہم دانت نہیں توڑتے اسی طرح یہ بچے بھی ہمارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو گالیاں دی ہی گئیں میری مرحومہ ماں کو بھی گالیاں دی گئیں، کتنا برا سلوک تھا لیکن میں آج یہ بات کرنا چاہتا ہوں کہ بچپن میں غلطیاں ہوتی ہیں اور بچپن میں غلطیوں سے سیکھنے کا موقع بھی ہوتا ہے، ہماری بیٹیاں اس قسم کی زبان کا استعمال کیسے کرسکتی ہیں لیکن ابھی وقت ہے، انہیں گلے لگا کر راہ دکھانے کا، یہ گمراہ بچے ہیں ان کو راہ دکھانا ہمارا کام ہے، ان کو سزا دینا، عدالتوں میں چکر لگوانا اس سے ہم صورتحال کو نہیں بدل سکیں گے۔



