انٹرنیشنل

اسرائیلی حملوں سے غزہ میں تباہ کاریوں کے بعد دوبارہ خوشیاں بحال

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حملوں سے غزہ میں ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد ایک بار پھر وہاں پر خوشیاں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں ، ان خوشیوں کا تعلق بچوں سے جوڑا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے شمالی علاقے یاسین اسٹریٹ میں بچوں کے لیے قائم کیا گیا تفریحی مرکز "جمپ سٹی” جنگ کی تباہ کاریوں کے بعد غزہ کے بچوں کے چہروں پر دوبارہ مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تفریحی مرکز میں بچوں کے لیے ٹرامپولین، ورچوئل ریئلٹی گیمز اور فیس پینٹنگ سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جمپ سٹی کے مالک محمود خلیل شاہین نے بتایا کہ جنگ کے بعد ان کے اپنے بچوں سمیت دیگر بچوں کے لیے بھی کوئی تفریحی مقام موجود نہیں تھا، اسی ضرورت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ منصوبہ شروع کیا۔ خلیل شاہین کے مطابق غزہ کے علاقوں خان یونس، دیر البلح، المغازی اور النصیرات سمیت مختلف علاقوں سے بھی خاندان اپنے بچوں کو یہاں لاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button