شوبز

اداکار راجپال یادیو کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار راجپال یادیو کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ، کیونکہ ان سے قرض وصولی کے لئے بینک نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بینک نے اتر پردیش میں ان کی آبائی جائیداد پر ضبطی کا نوٹس چسپاں کردیا اور خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں بقایا رقم ادا نہ کی گئی تو گروی رکھی گئی جائیدادوں کی نیلامی کی جاسکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بقایا جات اب بڑھ کر 16 کروڑ 61 لاکھ روپے ہو چکے ہیں، اگر 34 دنوں کے اندر ادائیگی نہ کی گئی تو بینک 9 ستمبر کو مقررہ آن لائن نیلامی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ یہ نئی پیشرفت اسی قرض سے متعلق چیک بانس کے ایک پرانے مقدمے میں اداکار کو ملنے والے قانونی جھٹکے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوٹس ضلع شاہ جہانپور کے گاں کندرا میں واقع راجپال یادیو کی آبائی رہائش گاہ پر چسپاں کیا گیا ہے، شاہ جہانپور کی ایک اور جائیداد کو بھی اس وصولی کی کارروائی میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریبا 3.19 کروڑ روپے ہے جب کہ بینک اس سے کہیں زیادہ بقایا رقم کی وصولی کا طلب گار ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ جائیدادیں قرض کے عوض گروی رکھی گئی تھیں اور اگر واجبات ادا نہ کیے گئے تو انہیں ای-نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button