شوبز

فردوس جمال نے شاہ رخ خان کے بیان پر یوٹرن لے لیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق اپنے بیان پر یوٹرن کیوں لیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے شاہ رخ خان کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ سپر اسٹار تو ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں جس کے بعد ان کا یہ بیان کافی وائرل ہوا تھا۔ تاہم اب حال ہی میں فردوس جمال نے شاہ رخ خان سے متعلق بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میں نے شاہ رخ کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی، میں اس کو اچھا اداکار سمجھتا ہوں اور شاہ رخ خان کو دلیپ کمار کا ہی ایک تسلسل سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر اداکار کا ایک مخصوص طرزِ فکر ہوتا ہے، میرا تعلق دلیپ کمار کے طرزِ فکر سے ہے، شاہ رخ خان بھی ہیں، مختلف اداکار مختلف لوگوں سے متاثر ہوتے ہیں جب کہ میں دلیپ کمار، محمد علی، آغا طالش جیسے اداکاروں سے متاثر ہوں اور میں ان کی نقل کرتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button