شوبز

کنگنا رناوت کا یوٹرن، جین زی کو سب سے بڑی طاقت قراردیدیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے ہوئے بھارت کی جین زی کو گٹر جنریشن کہنے کے بعد جین زی کو سب سے بڑی طاقت قرار دیدیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے کچھ دن قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طالب علموں کے احتجاج پر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ قرار دیا تھا۔ کنگنا کے اس بیان کے بعد نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب اداکارہ نے اپنے اس بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے جین زی کو ملک کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں موہن بھاگوت جی کو سننے کا موقع بھی ملا، جنہیں ہم انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ملک کے نوجوان ہم سے جڑ رہے ہیں اور ہماری ثقافتی شناخت کو اپنا رہے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جنریشن زی ہمارے ملک کی طاقت اور ہماری قوم کا عظیم اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان تیزی سے ہماری ثقافت اور اس کی شناخت کے سفیر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button