انٹرنیشنل

سعودیہ، ترکیے اور پاکستان دفاعی معاہدہ، ایران کا جواب بھی آگیا

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر ایران کا جواب بھی آگیا ہے جس کے بعد مشرقی وسطی میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں عدم سلامتی کا سبب امریکا ہے، خلیجی ممالک کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے امریکاکو اپنی سرزمین استعمال کرنیکی اجازت نہیں دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہ ہو تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے، عمان کیساتھ معاہدہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کا ضامن نہیں، آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کے ساتھ معاہدے میں امریکا شامل نہیں ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا امریکا کے ساتھ فی الحال مذاکرات نہیں ہو رہے، ثالثوں کے ذریعے امریکا کیساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں، عبوری معاہدیکی خلاف ورزیاں جاری رہنے تک امریکا کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button