سوشل ایشوز

شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی، نادرا کا بڑا اعلان

لاہور(کھوج نیوز) شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی کو مزید آسان بنانے کے لئے نادرا نے بڑا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شہری سکھ کا سانس لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ بنوانا ہو، تجدید کرانی ہویا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لینا ہو، نادرا کے مراکز پر لمبی قطار اور اپنی باری کا انتظار اب نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ نادرا ایسی مشین لے آیا ہے جو دکھائی دینے میں تو اے ٹی ایم جیسی ہے لیکن کام آپ کے شناختی کارڈ سے متعلق کرتی ہے۔ اس مشین کو سیلف سروس کیاسک کہتے ہیں یعنی اب ہر چھوٹے کام کے لیے کانٹر پر جانے کی ضرورت نہیں۔ نادرا کی جانب سے متعارف کردہ مشین کو استعمال کرنا بھی آسان ہے، پہلے مشین کے سامنے اپنی شناخت کی تصدیق کریں، اسکرین پر مطلوبہ سروس منتخب کریں، پھر مشین آپ کو اگلا مرحلہ بتاتی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button