انٹرنیشنل
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

ترکیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں مزید توسیع پر اتفاق ہوگیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں توسیع مزید کتنے دنوں کی ہوئی؟
انٹرنیشنل میڈیا نے پاکستانی حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ پر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع پر رضامندی سے ثالثوں کو آگاہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران توسیع کی مدت طے کرنے کے لئے ایک دوسرے سے پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ 60 روزہ جنگ بندی کی مدت 17 اگست کو ختم ہونے والی ہے۔



