نگرنگرسے

شادی سے انکار کیوں کیا؟ لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا

پشاور (کھوج نیوز) پشاور میں انوکھا واقعہ دیکھنے کو ملا جس میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے لڑکے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا جس سے نوجوان بری طرح جھلس گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر شادی سیا نکار پرلڑکے پر تیزاب پھینک دیا جس سے نوجوان جھلس گیا اور اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button