ٹیکنالوجی
واٹس ایپ میں پرانے میسج کو تلاش کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ واٹس میں پرانے میسج کو تلاش کرنے کے لئے کمپنی نے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، یہ فیچر کیسے کام کرتا ہے؟ اس حوالے سے تفصیلات آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا بٹن چیٹ سے نکلے بغیر آپ کو سرچ موڈ پر لے جائے گا۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے آئی فونز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے۔ ابھی آئی فونز کے اندر واٹس ایپ چیٹس میں کسی پرانے میسج کو تلاش کرنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑتی ہے۔ اس کے لیے کسی کانٹیکٹ یا گروپ چیٹ میں اوپر موجود نام پر کلک کرکے چیٹ انفو اسکرین اوپن کرنا ہوتی ہے۔ اس کے بعد سرچ بٹن پر کلک کیا جاتا ہے جو واپس چیٹ میں سرچ موڈ کی شکل میں بھیجتا ہے۔



