انٹرنیشنل
وائٹ ہائوس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے عہدہ کیوں چھوڑا؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے عہدہ کیوں چھوڑا؟ اس حوالے سے امریکی صدر نے ناصرف تصدیق کرتے ہوئے وجہ بھی بیان کر دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی۔ امریکی صدر نے کیرولین کو بہترین پریس سیکرٹریز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2018 سے لے کر 2024 کی انتخابی مہم سمیت انصاف اور آزادی کے لیے شاندار کام کیا، 28 برس کی لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکرٹری ہیں۔ اس حوالے سے کیرولین لیویٹ نے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔



