شوبز
تیمور علی خان اور جے کس بات سے خوفزدہ ہیں؟ سیف علی خان نے بتا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) تیمور علی خان اور جے کس بات سے خوفزدہ ہیں؟ اس حوالے سے بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان نے سب کچھ واضح کر کے حیران و پریشان کر دیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 56 سالہ سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ساتھ اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور جے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دنیا میں جاری بحرانوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ سیف علی خان نے بتایا کہ میرے بچے دنیا میں جاری متعدد جنگوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں اور موجودہ صورتحال سے خوفزدہ بھی ہیں۔ سیف علی خان نے کہا کہ میرے بچے پوچھتے ہیں کہ ہماری حفاظت کون کر رہا ہے؟ آگے کیا ہو گا؟ کیا صورتحال مزید خراب ہو جائے گی؟



