انٹرنیشنل

امریکی صدر ٹرمپ کی عمان کو دھمکی، نیا خطرہ منڈلانے لگا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کو خطرناک نتائج کی دھمکی لگا دی ہے جس کے بعد مشرقی وسطی پر ایک نیا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اب بھی ہتھیاروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جتنے ہتھیار اب تک امریکا نے استعمال کیے ہیں، وہ نہ ہونے کے برابر تھے، امریکا کے پاس درمیانے درجے کے بہت سے ہتھیار موجود ہیں۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اب ایران سفید جھنڈا لہرا کر سرنڈر کرنے کا اعلان کرے، ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کے لیے جلدی نہیں، ان کی انتظامیہ نے ایران کی پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست رابطے کے لیے ایک بیک چینل قائم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button