یوٹیوب میں حیران کن تبدیلی کر دی گئی مگر کونسی؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور ویڈیوز ایپ یوٹیوب میں حیران کن تبدیلی کر دی گئی ہے مگر کونسی؟ اس حوالے سے انتظامیہ نے تمام تر تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ویوز کاؤنٹ کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب کسی بھی ویڈیو کو جیسے ہی پلے کیا جائے گا، اس کا ویو کانٹ کیا جائے گا۔ طویل ویڈیوز سے قبل یہی تبدیلی ایک سال قبل شارٹس ویڈیوز کے لیے بھی کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاک اور انسٹا گرام میں بھی جیسے ہی ویڈیو پلے کی جاتی ہے تو ویو کانٹ کیا جاتا ہے۔ کمپنی نے یوٹیوب کمیونٹی پوسٹ میں بتایا کہ ماضی میں ہم مختلف ویو کانٹ سسٹمز کو استعمال کرتے رہے ہیں، مگر ہم نے صارفین سے سنا تھا کہ موجودہ طریقہ کار الجھن کا شکار کر دیتا ہے اور اسی وجہ سے ہم نئی اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں یوٹیوب ویو کانٹس میں نمایاں اضافہ ہوگا خاص طور پر ان ویڈیوز میں، جو صارفین بہت کم وقت تک دیکھتے ہیں۔



