انٹرنیشنل

ایران نے امریکا کو حملوں کیلئے سر زمین دینے والے ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکا کو حملوں کے لئے سر زمین دینے والے ممالک کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی کا کہنا تھا کہ امریکاکو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت دینے والے ممالک کو معلوم ہوناچاہیے کہ ایران سے کوئی چیزپوشیدہ نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے سرزمین دینے والے ممالک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی نے کہا کہ امریکی فوج کوکسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت کے مترادف سمجھاجائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button