شوبز

شاہ رخ خان کے گھر سانپوں کے ڈیرے، فیملی کا جینا محال

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف و مشہور اداکار شاہ رخ خان کے گھر سانپوں نے ڈیرے جما لیے ہیں جس کے بعد ان کی فیملی کا جینا محال ہوگیا ہے اور سب پریشان ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے بینڈ اسٹینڈ میں واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ میں پیش آیا جہاں گھر کے لان میں دو سانپ دیکھے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سانپوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سانپ پکڑنے والے وکی دوبے کو رات 8 بجے طلب کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک سانپ سیڑھی کے نیچے سے پکڑ لیا گیا جب کہ دوسرا پھسل کر گھر کے اندر داخل ہوگیا۔ بعد ازاں دوسرے سانپ کو بھی تلاش کر کے قابو کر لیا گیا، دونوں میں سے ایک سانپ کی شناخت تقریبا 8 فٹ لمبے انڈین ریٹ اسنیک کے طور پر ہوئی ہے جو زہریلا نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button