سوشل ایشوز

ہوشیار خبردار… مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل، شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

لاہور(کھوج نیوز) ہوشیار خبردار …… مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل کب تک جاری رہے گا؟ ا س حوالے سے محکمہ موسمیات نے شہریوں کے لئے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے24گھنٹے میں راولپنڈی میں سب سے زیادہ 130ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ اٹک 79،لاہور ائیرپورٹ 65، وزیرآباد 50،گوجرانولہ اورجہلم میں 39 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نارووال 33، منڈی بہاؤالدین 30،گجرات19، سیالکوٹ11 اور مری میں7 ملی میٹربارش ہوئی۔ ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 21 اگست تک جاری رہے گا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ صوبے بھرکے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ڈی جی محمد سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ شہری آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پررہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button