کھیل

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، بنگلا دیش کی پوری ٹیم 64رنز پر ڈھیر

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے گریٹ بیرئیر ریف ارینا، میکے میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 64رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے گریٹ بیرئیر ریف ارینا، میکے میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن کینگروز فاسٹ بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بنگالی بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔بنگلادیش کے گیارہویں نمبر کے بیٹر شریف الاسلام 14 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مہدی حسن میراز اور تیج الاسلام نے 11، 11 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 10 اوورز میں 12 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں اور ایک کھلاڑی کو جوز ہیزل وڈ نے اپنا شکار بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button