سوشل ایشوز

جنرل اسپتال میں لاکھوں روپے کی ادویات اور سامان چوری کا انکشاف

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت میں قائم جنرل اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ سے لاکھوں روپے کی ادویات اور سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا جس پر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال ترجمان نے بتایا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کی ادویات اور سامان چوری کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اے ایم ایس نے ادویات چوری کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے، ملزم 6 ماہ پہلے جناح اسپتال سے ادویات کی چوری پر نکالا جا چکا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈائریکٹر ایمرجنسی اور فارمیسی ڈسپنسر نے مل کر ادویات چوری کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button