ٹیکنالوجی

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد کتنی ہو گئی ہے؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد اب کتنی ہو گئی ہے؟ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سب کچھ واضح بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے بتایا ہے کہ پری پیڈ موبائل بیلنس کی 180 دن کی میعاد کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہو گا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج/بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے، بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد نئے ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوگا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کے پر عزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button