مصطفی کمال نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اپنے استعفیٰ کے مطالبے پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو کھری کھری سنا دیں جس کے بعد نئی بحث چھیڑ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کاش وہ حقائق بتاسکتے کہ وزارت سے استعفے کے معاملے میں انہوں نے کیا کیا اور کیا نہیں کیا؟ پیپلزپارٹی کا پورا ایجنڈا ہے، پیپلز پارٹی کو انتظامی یونٹس والی بات بہت زور سے لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ 2دن کراچی جاتے ہیں اور پیپلز پارٹی کی بری حکمرانی کی بات ہوتی ہے، اگر وہ سات دن کراچی بیٹھیں گے تو یہ لوگ خود ہی واپس بھیجنے کی بات کریں گے، گل پلازہ میں 72لوگ جان سے گئے،کیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی نے استعفیٰ دیا؟ مصطفی کمال نے کہا کہ اگر وہ مستعفی ہو کر کراچی چلے گئے تو پیپلز پارٹی والوں کی زندگی اور خراب ہوگی۔ وہ تو خود چاہتے ہیں کہ ان کی جان چھوٹے اور انہیں واپس بھیجا جائے۔



