کھیل
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی انڈر 19 سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، فرحان یوسف دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کے کپتان ہوں گے دوسری کھلاڑیوں کا بھی نام سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 ستمبر سے 16 ستمبر تک انگلینڈ میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان، علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار، فاسٹ بولر رضوان اللہ پاکستان انڈر 19 کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچز کی ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک ہو گی۔



