ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو کی تنخواہ کتنی ہے؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) 15 سال تک ایپل کی سربراہی کرنے والے ٹم کک کا عہد اختتام پذیر ہوگیا ہے اور ان کی جگہ جان ٹرنس نے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا ہے ان کی تنخواہ کتنی ہے؟
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یکم ستمبر کو جان ٹرنس نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داری سنبھالی جبکہ ٹم کک اب کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر کام کریں گے۔ ان کی تنخواہ تو کچھ خاص نہیں مگر کارکردگی پر ملنے والے بونس کی رقم کافی زیادہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جان ٹرنس کی سالانہ تنخواہ 30 لاکھ ڈالرز ہوگی جبکہ 25 لاکھ ڈالرز prorated restricted stock unit کے طور پر دیے جائیں گے۔
امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق اچھی کارکردگی پر جان ٹرنس کمپنی سے ساڑھے 5 کروڑ ڈالرز بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ رقم بنیادی طور پر ایپل کے حصص کی شکل میں ملے گی اور اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کمپنی کی آمدنی کس حد تک بڑھتی ہے۔ ٹم کک ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے 20 لاکھ ڈالرز سالانہ حاصل کریں گے جبکہ ساڑھے 4 کروڑ ڈالرز کا ایکویٹی ایوارڈ بھی انہیں ملے گا۔ ساڑھے 4 کروڑ ڈالرز میں سے 50 فیصد کارکردگی سے مشروط ہے جبکہ باقی مالی سال گزرنے کے ساتھ دیے جائیں گے۔



