انٹرنیشنل

اثاثوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ، ایران کی امریکی کو دھمکی، مشرقی وسطی میں نئی ہلچل

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) اثاثوں کو نشانے بنانے کے معاملے پر ایران نے امریکا کو خطرناک نتائج کی دھمکی لگا دی ہے جس کے بعد پوری دنیا سمیت مشرقی وسطی میں نئی ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا ایران کے اثاثوں کو نشانہ بنائے گا تو ایران خطے میں موجود امریکی تیل و گیس کمپنیوں کو نشانہ بنائے گا۔ قالیباف نے دعویٰ کیا کہ ایران پہلے ہی اپنی جوابی صلاحیت ثابت کرچکا ہے، امریکی فوجی اڈوں کو دیکھ لیں جواب قابل استعمال نہیں رہے۔ واضح رہے امریکی وزیرجنگ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے امریکی جنگی جہازوں پرحملے کیے تو ایرانی آئل ٹینکرز کو تباہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button