ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اسٹیٹس کیلئے حیران کن فیچر متعارف

امریکا (مانٹیرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور حیران کن فیچر متعارف کروایا ہے یہ نیا فیچر واٹس ایپ اسٹیٹس کے متعلق ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق WABetaInfoکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ ابھی بھی صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں میوزک کو ایڈ کرسکتے ہیں جس کا دورانیہ 15 سیکنڈ کا ہوتا ہے مگر اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو طویل میوزک کلپ استعمال کرنے کا آپشن فراہم کیا جا رہا ہے۔

اب واٹس ایپ اسٹیٹس میں 30 سیکنڈ تک طویل میوزک کلپ کو استعمال کیا جاسکے گا۔ 15 سیکنڈ کا میوزک کلپ ہمیشہ کافی نہیں ہوتا، کچھ گانے زیادہ طویل ہوتے ہیں جبکہ 30 سیکنڈ کے کلپ اسٹیٹس کے دورانیے سے بھی مطابقت رکھ سکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اس وقت واٹس ایپ کے محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ بتدریج اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button