شوبز

شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم، میگھن مارکل کا کردار منظر عام پر آگیا

برطانیہ (شوبز ڈیسک) ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی خفیہ فلم پر کام شروع کر دیا جس میں ان کی اہلیہ اداکارہ میگھن مارکل کے لیے اہم کردار زیرِ غور ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک آف سسیکس گزشتہ ماہ اہلیہ میگھن مارکل اور اپنے بچوں، شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ کے ہمراہ طویل قیام کے لیے برطانیہ واپس آئے تھے۔ شہزادہ مبینہ طور پر شہزادی ڈیانا کی زندگی سے متعلق اس پروجیکٹ میں اپنی اہلیہ کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ شہزادہ ہیری چاہتے ہیں کہ میگھن والدہ ڈیانا کی کہانی کی راوی کے طور پر فلم میں نظر آئیں۔ میگھن محض مختصر کردار کے لیے نہیں آ رہیں بلکہ وہ ڈیانا کی کہانی کی آواز بن رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ فلم کی مرکزی شخصیات میں شامل ہوں گی جب کہ ہیری بیٹے کے طور پر موجود ہو سکتے ہیں لیکن ناظرین ڈیانا کی کہانی میگھن کی آواز میں سنیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button